بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے اعتراف میں سابق ایم ایس ڈاکٹر وقار صادق رانا کو بلھے شاہ ایوارڈ 2013 دیا جائے گا

مصطفی آباد/للیانی : بلھے شاہ انٹر نیشنل فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال قصور میں میثالی اقدامات کرنے، اپ گریڈیشن ، وارڈز کی توسیع، کارڈیک وارڈ کا قیام، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہوں کی تعمیر، مریضوں کے لواحقین کیلئے ویٹینگ روم،کینٹین، پولیس چوکی، ہسپتال میں جدید الیکٹرونک پرچی سسٹم، ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے اعتراف میں سابق ایم ایس ڈاکٹر وقار صادق رانا کو بلھے شاہ ایوارڈ 2013 دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف آرائیں ، سنیئر صحافی الحاج شوکت نقشبندی نے مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وقار صادق رانا کی قصور شہر کی عوام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران بہترین انداز میں ہسپتال کی کارگردگی کو بہتر بنا کر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال قصور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروائے۔ اور ہسپتال کو پنجاب کا بہترین اور میثالی ہسپتال بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ضلع قصور کی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ سابق ڈی سی او عبدالجبار شاہین ، ڈاکٹر وقار صادق رانا جیسے ہونہار اور قابل افسران کی وجہ سے گزشتہ 50سالہ دور میں اتنے تعمیر و ترقی کے پروجیکٹ مکمل نہیں ہوئے جو ان ادوار میں پایا تکمیل کو پہنچے ہیں۔