جنیوا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انتونیو گوٹیریس کو دوسری بار بھی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا۔
تفصیل کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے صدر ولکان بوزکر نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کا اگلی پانچ سالہ مدت کے لیے بھی انتخاب کر لیا گیا ہے۔
انتونیو گوٹیریس کے عہدے کے دوسرے دور کا آغاز جنوری 2022 سے ہوگا اور آئندہ 5 برس تک جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ انہوں نے پہلی بار اپنا عہدہ یکم جنوری 2017 کو سنبھالا تھا۔
اس سے قبل انتونیو گوٹیریس 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیر اعظم رہے جب کہ 2005 سے 2015 کے درمیان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔