اسلام آباد (جیوڈیسک) زر مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار۔ منی مارکیٹ سسٹم کو سرمائے کی قلت، مرکزی بینک نے ہفتہ وار فنڈز کی فراہمی کر دی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز زرمبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدرپندرہ پیسے کم ہوکر ایک سو ایک روپے پچاس پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب منی مارکیٹ سسٹم کو ہفتہ وار سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں آٹھ سو ستانوے ارب روپے مالیت کے حکومتی تمسکات کی خریداری کی۔
خریدے گئے بلز اور بانڈز پر شرح سود سات اعشاریہ پانچ ایک فیصد سالانہ طے پایا ہے۔