زرمبادلہ کے ذخائر پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئے

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آئی ایم ایف کو کی جانے والی ادائیگیوں کے سبب ملکی زمبادلہ کے ذخائر پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔ نئے مالی سال کے پہلے ہفتے میں چھیالیس کروڑ ڈالر کی کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب چون کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر چھیالیس کروڑ ڈالر کمی سے پانچ ارب چون کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔شیڈول بینکوں کے ذخائر چارلاکھ ڈالر کمی سے چار ارب ننانوے کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر رہ گئے ۔