کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 20 ارب ڈالر تک پینچ چکے ہیں۔ جس میں سے 15 ارب 20 کروڑ ڈالر مرکزی بینک جبکہ 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کھاتے داروں کے ہیں۔
مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے معیشت کی بحالی کے پروگرام کے تحت پاکستان کو آٹھویں قسط کی مد میں 50 کروڑ ڈالر دئیے، بیرون ملک بانڈز کی فروخت سے 50 کروڑ ڈالر اور 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں حاصل ہوئے۔