قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور ملک محمد سلم کی زیر نگرانی موٹر وہیکل ٹیم کا نیو بس ٹرمینل قصور کے قریب جعلی انجن نمبر لگا کر نئی گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ ‘ 10 سے زائد گاڑیاں قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب کی ہدایت پر نادہند گان ٹوکن ٹیکس ‘بغیر رجسٹریشن اور ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران گزشتہ روز مصطفےٰ آباد للیانی کے قریب ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سعید احمد قریشی ،ایکسائز انسپکٹرز چوہدری شوکت علی ،پرویز ڈوگر،اسد اللہ و دیگر اہلکاروں پر مشتمل روڈ چیکنگ ٹیم گاڑیوں کو چیک کر رہے تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ قصور نیو بس ٹرمینل کے قریب ایک فیکٹری میں غیر قانونی طور پر لوڈر ٹرالے اور مسافر گاڑیاں تیار کرکے جعلی چیسی نمبرز اور انجن نمبر لگا کر مارکیٹ میں بھاری قیمت پرفروخت کی جاتی ہیں جس پر ایکسائز انسپکٹرز اورعملہ نے غیر قانونی فیکٹری پرچھاپہ مار کر 10لوڈر ڈالے اور مسافر گاڑیاں قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا ہے جبکہ فیکٹری کا مالک ارشد علی موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں پتو کی میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف چلائی جانیوالی مہم میں شامل ایکسائز افسران و عملہ وحید الرحمن ،راشد اقبال ،جمال ناصر اور عابدہ رمضان نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر چار دوکانوں کو سیل کر دیا جس پر انکے مالکان طالب حسین ،ساجد حسین ،مشتاق احمد اور فرمائش علی نے اس موقع پر غندہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیل شدہ دوکانوں کی سیلیں توڑ دیں جس پر محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے مقامی پولیس کے ہمراہ مل کر ملزمان کو پکڑ کر تھانہ سٹی پتو کی میں بند کروا دیا ہے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126