کراچی (جیوڈیسک) کراچی و حیدر آباد میں کچی شراب کے باعث ہلاکتوں کے بعد ایسائز پولیس نے روہڑی میں آپریشن تیز کر دیا، ایکسائز انسپکٹر نجیب الرحمٰن ڈومکی اور انسپکٹر زبیر لاکھو نے ٹیم کے ہمراہ قومی شاہراہ علی واہن ٹول پلازہ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 1260 لٹر شراب برآمد کر لی، شراب لاہور سے کراچی جانے والے ٹرک سے برآمد کی گئی
جو پرچون کے ڈرموں کی آڑ میں چھپائی گئی تھی، جبکہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور صالح محمد اور اسکے بیٹے وزیر احمد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے انسپکٹر نجیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر ایکسائیز کی خصوصی ہدایت پر شروع کیے گئے اس آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔