ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ بی ایف سی کی برطرفی، سندھ ہائیکورٹ نے امتناع دیدیا

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہاوٴس بلڈنگ فنانس کمپنی کو عہدے سے برطرف کئے جانے کیخلاف حکم امتناع جاری کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل شوان النبی کا موقف تھا کہ ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر کو نکالنے کا اختیار منیجنگ ڈائیرکٹر کو حاصل نہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر طاہر ناز صدیقی فروری 2015 تک کام کرنے کے مجاز ہیں۔

درخواست گزار طاہر ناز صدیقی کا موقف تھا کہ ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر کو نکالنے کے لئے ہاوٴس بلڈنگ فنانس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری ضروری ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ طاہر ناز صدیقی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ایم ڈی من پسند ڈائریکٹر لانا چاہتا ہے۔

عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سیکریٹری فنانس ، گورنر اسٹیٹ بینک اور ایم ڈی ہاوٴس بلڈنگ فنانس کمپنی سے 6 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔