مشق: شام میں تازہ ترین فسادات میں 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Damshuqe

Damshuqe

شام میں جاری خانہ جنگی میں باغیوں اور شامی صدر بشار الاسد کے وفادار فوجیوں کے درمیان شدید فانرنگ کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں ہونے والے اس تازہ واقعے کی تاحال آذاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ یاد رہے کہ شام میں ہونے والی خانہ جنگی کے نتیجے میں تاحال ایک لاکھ سے زائد افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں شہری پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔