ورزش کی اہمیت اور فوائد سے انکار ممکن نہیں ماہرین نے ورزش کو دواؤں کا متبادل قرار دے دیا ہے: بشیر مہدی

Lahore

Lahore

لاہور : محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ ورزش کی اہمیت اور فوائد سے انکار ممکن نہیں اور اب تو ماہرین نے ورزش کو دواؤں کا متبادل قرار دے دیا ہے۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خطرناک بیماریوں میں ورزش بھی ادویات جتنی ہی موثر اور کارگر ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسمانی سرگرمیاں نہ صرف فالج جیسے خطرناک مرض سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے بلکہ ذیا بیطس اور امراض قلب کے خلاف بھی ایک ڈھال کا کام کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو معمول بنا کر بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے لیکن آج کے تیز رفتار دور میں ورزش کا رجحان کافی کم ہو گیا ہے اور ادویات کو ہی واحد حل سمجھا جاتا ہے۔