مشق شام میں حضرت بی بی زینب کے مزار پر حملہ قابل مذمت فعل ہے
Posted on July 26, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات (جمیل احمد طاہر) دمشق شام میں حضرت بی بی زینب کے مزار پر حملہ قابل مذمت فعل ہے، ان خیالات کا اظہار صدر سنی تحریک لالہ موسیٰ محمد شہباز قادری نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ دمشق میں نواسی رسول حضرت بی بی زینب کے مزار پرحملہ اور مزار کی بیحرمتی اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے۔
لیکن اس طرح کی گھنائونی سازشوں سے یہودو نصاریٰ اسلام کا پرچم سرنگوں نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہ دمشق کے واقعہ سے امت مسلمہ میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے وقت کا تقاضاہے کہ امت مسلمہ کے حکمران متحدہوکر اسلام دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں۔