جنگی مشقوں کے دوران شمالی کوریا کی متنازعہ سمندری حدود میں گولہ باری

 North Korea

North Korea

سیول (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے جنگی مشقوں کے دوران متنازعہ سمندری حدود میں 100 گولے پھینکے ہیں جو کہ حالیہ میزائل تجربات کا حصہ ہیں۔

جنوبی کوریا کے جائنٹ چیفس آف سٹاف کے ترجمان کے مطابق یہ گولے شمالی کوریا کی سمندری حدود میں فائر کئے گئے ہیں۔ شمالی کوریا میزائل تجربات اورجنگی مشقیں امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگی مشقوں پر اظہار ناراضگی کے طور پر کر رہا ہے۔

شمالی کوریا کی مشقیں بھی امریکی بحری بیڑے ارج واشنگٹن کے جنوبی کوریا میں پہنچنے کے رد عمل کے طور پر کی جا رہی ہیں۔