امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ کل ہفتے کے روز ایران نے مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ترین بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے اور یہ میزائل سمندر میں داغے گئے۔ ‘فاکس نیوز’ کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل بحر ہند میں موجود ایک امریکی بحری بیڑے سے 100 کلومیٹر دور جا گرے۔ فاکس نیوز کے مطابق کمرشل جہاز کے قریب ان میزائلوں کے گرنےدونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
امریکی ٹی وی چینل نے ایران کے تازہ میزائل تجربے اور میزائلوں کو امریکی بحری بیڑے کے قریب داغنے کو’آگ سے کھیلنے’ کے مترادف قرار دیا۔
امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایران کا ایک میزائل ایک مرچنٹ جہاز سے 20 میل کے فاصلے پر گرا، لیکن اس نے جہاز کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔ حساس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عہدیداروں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔
کل ہفتے کے روز بحر ہند میں داغے بیلسٹک میزائلوں کو امریکی بحری بیڑے’ یو ایس ایس نمٹز کیریئر گروپ بھی تقریبا 100 میزائل گرنے کے مقام سے صرف 100 میل دور تھا۔
اگرچہ افق پر 100 میل دور طیارہ بردار بحری جہاز یا اس کے محافظ جہازوں سے نہیں دیکھا جاسکتا لیکن امریکی مصنوعی سیاروں کی مدد سے ایران کے میزائل اڈوں اور ان کے داغے جانے کے مقام کی نشاندہی کی ہے۔