بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ہیلی کاپٹروں کی دوسری نمائش جاری ہے، مختلف کرتب دکھاتے ہیلی کاپٹروں نے دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔ چین کے شہر تیانجن میں آج چینی ہیلی کاپٹروں کی دوسری ایکسپو کا آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب میں ہیلی کاپٹر کے مختلف کرتبوں نے سب کو حیران کر دیا۔
اس نمائش میں چین کے جنگی ہیلی کاپٹر wz-10 کو پہلی دفعہ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ جبکہ ہیلی کاپٹر wz-9 بھی اس ایکسپو میں رکھا گیا ہے۔ 4 دن کیلئے جاری اس نمائش میں 40 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ نمائش کو اختتامِ ہفتہ پرعوام کیلئے کھولا جائے گا۔