نمائشی میچ کے لئے الفرید فٹ بال کلب ٹنڈو آدم کے کھلاڑیوں کا اعلان

کراچی : الفرید فٹ بال کلب ٹنڈو آدم کے روح رواں رانا شاہد نے عید الاضحی کے تیسرے دن اندورن سندھ منعقدہ نمائشی میچ کے لئے الفرید فٹ بال کلب ٹنڈو آدم کے 16کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا ٹیم میں کپتان شاہد،حمید ،ساجد رانا ،عابد رانا ،وقار ،وسیم ،ارشد،گول کیپر وقاص،فیصل نبیل ،محمد رضوان، محمد ندیم ،محمد قیصر ،عبدالسلام ،سید محمد صابر گول کیپر عارف شامل ہیں ۔رانا شاہد کے مطابق عید الاضحی کے دوسرے روز فرینڈز فٹ بال کلب ٹنڈو جام اور ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کراچی جبکہ تیسرے روز الفرید فٹ بال کلب ٹنڈو آدم اور ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے مابین نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

رانا شاہد نے شہر کراچی کی معروف فٹ بال ٹیم کی اندورن سندھ آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر منعقدہ نمائشی میچ کے انعقاد سے دوستی ،محبت اور بھائی چارگی کو فروغ حاصل ہو گا اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ینگ اتحاد و نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کوارڈینٹر حاجی غلام محمد کو ٹنڈو آدم میں نمائشی میچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔