کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی نمبر 6 پر کھیلے گئے نمائشی فٹ بال میچ میں کورنگی گرین نے میزبان ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کو 5-4 سے شکست دیدی، دوران کھیل ینگ آزاد کی جانب سے سعید نے 3 جبکہ شاہد نے ایک گول اسکور کئے جبکہ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ینگ آزاد فٹ بال کلب کے سیکریٹری محمد رمضان پیر جی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رمضان پیر جی نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
ان کی صحت مند سرگرمیوں کے حصول کے حوالے سے حکومتی اقدامات نہ کافی ہے لہذا انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فٹ بال کی ترقی اور کھلاڑیوں کے سرپرستی کے ھوالے سے خصوصی اقدامات کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا ئے انہوں نے ابراہیم پلے گرائونڈ کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ ابراہیم پلے گرائونڈ کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا ئیں اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا بہت جلد ابراہیم پلے گرائونڈ پر آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں پورے ملک سے فٹ بال ٹیمیں شرکت کرینگی۔