نمائشی میچ میں ینگ اتحاد فٹ بال کلب نے گلستان فرینڈز کو ڈھیر کر دیا

کراچی: ابراہیم فٹ بال گرائونڈ کورنگی نمبر6میں منعقدہ نمائشی فٹ بال میچ میں با بو فیروز کی قیادت میں کورنگی کی معروف فٹ بال ٹیم ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط حریف گلستان فرینڈز فٹ بال کلب کو 3-1سے شکست دیکر نمائشی میچ جیت لیا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں ینگ اتحاد کی ٹیم کو یسف اور محمود کے گول کی بدولت 2-0کی برتری حاصل تھی جبکہ دوسرے ہاف میں ینگ اتحاد نے عمد کھیل کا مظاہرہ کیا اور ان کے کھلاڑی عامر نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-0کردیا کھیل کے آخری لمحات میں گلستان فرینڈز کے محسن نے گول کرکے اپنی ٹیم کے خسارے میں کمی کی اور اس طرح نمائشی میچ میں ینگ اتحاد کی ٹیم 3-1کی کامیابی کے ساتھ گرائونڈ سے باہر آئی اس میچ کو ریفری محمد ابراہیم نے سپروائز کیا۔