موجودہ نظام سیاست کرپٹ، حکمرانوں سے کسی انصاف کی توقع رکھنا بے سود ہے، خرم نواز

Khurram Nawaz

Khurram Nawaz

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ موجودہ نظام سیاست کرپٹ، حکمرانوں سے کسی انصاف کی توقع رکھنا بے سود ہے، انکے ہاتھ بے گناہ شہریوں کے قتل سے رنگے ہوئے ہیں،بد قسمتی سے ہمارا واسطہ ایسے سیاستدانوں سے پڑا ہے جنہیں عالمی اداروں اور پاکستانی عدالتوں نے مہر تصدیق ثبت کر دی ہے،مگر یہ اسے بھی اپنے لئے اعزاز جانتے ہیں،جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاون کی ہو ڈان لیکس کی ان سے کسی خیر کی توقع رکھنا بیوقوفی ہے،پاکستان عوامی تحریک دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر وزیر اعظم کے استعفیٰ کے لئے یک نکاتی ایجنڈہ پراتفاق رائے کرنے کے لئے کوشاں ہے جس کے لئے گرینڈ الائنس بنانے پر زور دیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ کے مقامی نجی شادی ہال میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ بارہ اجتماعی شادیوں کی تقریب اور بعد ازاں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، منہاج ویفئیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ایک مسیح جوڑے سمیت بارہ جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے،خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے منہاج ویفیئر فاونڈیشن واہ کینٹ کے صدر پروفیسر عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ یہ چھٹی اجتماعی شادیوں کی تقریب ہے جو واہ کینٹ میں منعقد ہورہی ہے ، انکا کہنا تھا کہ یہ بچیاں یتیم ضرور ہیں مگر لاوارث نہیں،یہ منہاج القران کی بچیاں ہیں،انھوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی کاوشوں سے اب تک 82 بچیاں اپنے پیا گھر سدھار گئی ہیں،اس کے علاوہ منہاج ویلفئیر فاونڈیشن واہ کینٹ تین سو خاندانوں کو ماہانہ راشن تقسیم کر رہا ہے ،جبکہ ماہ رمضان میں سو گھرانوں کو مفت راشن دیا جائے گا،انھوںنے بتایا کہ اس مرتبہ 48 درخواستیں شادی کے لئے ومصول ہوئی تھیں مگر وسائل کی کمی کے باعث صرف مستحق جوڑوں کو اس اجتماعی شادی میں شامل کیا گیا ، قبل ازٰن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ انسانیت کو جو سبق ہمیں چودہ سو سال قبل سکھایا گیا آج یہ نقومیں ہمٰں وہی سبق سکھا رہی ہیں،جو فرض حکومت کا بنتا ہے بد قسمتی سے وہ فرض افراد اور تنظیمات سر انجام دے رہی ہیں،اس وقت تک پورے ملک میں منہاج ویفئیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام گیارہ سو کے قریب مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا فریضہ انجام دیا جاچکا ہے،ہر بے بس اور لاوارث بچیوں کی کفالت اور انکی شادیوں کی ذمہ داری منہاج القران اٹھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،جاپان سے لیکر امریکہ سمیت دنیا کے 90 ممالک میں منہاج القران کا نیٹ ورک موجود ہے عنقریب دنیا کا عظیم الشان اسلامی مرکز برطانیہ بریڈ فورڈ میں بن رہا ہے۔

اجتماعی شادیوں کی تقریب میں پروفیسر علامہ مقصود ایوب، مسکین فیض الرحمان درانی،رانا ادریس ،انار خان گوندل،نعیم کیانی صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی ، خرم شہزاد،یوسف بخشی،جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی سیف الرحمان عطاری،برگیڈئیر (ر) مشتاق،سید شہزاد حسین نقوی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،سیف اللہ قادری صدر منہاج القران تحصیل ٹیکسلا،وائس چئیرمین کینٹ بورڈ واہ کینٹ امجد کاشمیری،ایم پی اے پی ٹی آئی ملک تیمور مسعود اکبر،ایڈووکیٹ سید گفتار حسین شاہ،پیر سید مصطفی ٰ شاہ،طارق حیات خان،پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر عامر اقبال خان،سید محمد حسین آزاد ناظم علماء کونسل، چوہدری نعیم ،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے، ہر جوڑے کو نقد سلامی کے علاوہ گھریلو سامان کی طور پر دو لاکھ مالیت کا جہیز بھی دیا گیا، رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے جوڑوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ڈھیر ساری دعائیں دیں ، تمام بچیوں کو دعائوں میں رخصت کیا گیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038