مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 0.36 فیصد کمی

Rate

Rate

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 8 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح۔

میں 0.33 فیصد، 12 ہزار روپے کمانے والوں کے لیے 0.34 فیصد، 18 ہزار ماہانہ انکم والوں کے لیے 0.37 فیصد، 35 ہزار روپے آمدنی والوں کے لیے 0.38 فیصد اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.37 فیصد کی کمی ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 7 اشیا کی اوسط قیمتوں میں اضافہ، 14 اشیا کے نرخوں میں کمی اور 32 اشیا کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی، آلو، دام ماش، گڑ، پکی ہوئی دال کی پلیٹ، ایل پی جی اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر، کیلے، پیاز، زندہ مرغی، دال مونگ، لہسن، انڈے، دال چنا، دال مسور، آٹے، سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی)، گندم، سرسوں کے تیل اور ویجیٹیبل گھی (کھلا) کے نرخ میں کمی ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اشیا کی قیمتوں میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا جو 8 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کے لیے 4.39 فیصد، 12 ہزار روپے کمانے والوں۔

کے لیے 4.27 فیصد، 18 ہزار ماہانہ انکم والوں کے لیے 6.34 فیصد، 35 ہزار روپے آمدنی والوں کے لیے 6.65 فیصد اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 6.21 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا۔