متوقع مون سون برسات سے قبل رین ایمرجنسی پلان ترتیب دیا جائے ۔شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز کی تمام محکموں کو ہدایت
Posted on May 26, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : شاہ فیصل زون میں متوقع مون سون برسات قبل برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج مین ہولز پر ڈھکنے رکھنے کے حوالے سے کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شاہ فیصل زون میں رین ایمرجنسی پلان کے تحت تمام اندرونی برساتی نالوں کی صفائی کے کا کام کو یقینی بنا کر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔
شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کو رین ایمرجنسی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل زون کی حدود میں قائم تمام برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر قبل از وقت مکمل کیا جائے دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی اور برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے ساتھ برسات سے قبل شاہ فیصل زون کی حدود میں تمام سیوریج مین ہولز کو کوورز کئے جائیں کھلے مین ہولز پر فوری طور پر ڈھکنے رکھے جائیں۔
شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ برساتی نالوں کی قبل ازوقت صفائی نکاسی آب کے نظام کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے متعلقہ ذمہ دران سے کہاکہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون کے ذریعے برساتی نالوں کے ساتھ سیوریج فلو کی درستگی کو بھی یقینی بنا ئیں شاہ فیصل زون کی حدود میں فراہمی آب کی لائنوں اور سیوریج لائنوں کی لیکجز کو بھی بروقت درست کیا جائے نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی نالوں کی صفائی کے بعد برآمد ہونے والے ملبے اور مٹی کے ڈھیروں کو بروقت ٹھکانے لگا یا جائے۔