متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی میں ایمرجنسی کا نفاذ، افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ، کنٹرول روم فعال

Korangi

Korangi

کراچی (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے متوقع برسات کے پیش نظر عوامی سہولیات کی فراہمی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام زونز میں دوران برسات عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کنٹرول روم کو فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو عید الفطر کے تینوں دن عملہ اور افرادی قوت کو الرٹ رکھنے کے احکامات دے دیئے ان خیالا کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نماز عید کے انتظامات کے معائنے کے لئے ضلع کورنگی کی عید گاہوں۔

نماز عید کی اجتماع گاہوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع کورنگی کے سپرٹینڈنگ انجینئر پریم چند ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ضلع کورنگی رفیق شیخ اور شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کے فوکل پرسن بھی موجود تھے اس موقع پر ضلع کورنگی کے تمام زونز کے فوکل پرسن نے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی میں نماز عید کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے عبادت گاہوں ،عید گاہوں اور نماز عید کی اجتماع گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور برسات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی انتظامات بھی ترتیب دیا گیا۔

تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے افسران کو ہدایت کی کہ متوقع برسات کے پیش نظر عید الفطر کی تعطیلات میں برساتی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو بروقت سہولت کی فراہمی کے لئے الرٹ رہا جائے اور افرادی قوت اور تمام دستیاب مشنری کو آن روڈ رکھا جائے دوران برسات علاقائی و بلدیاتی سہولیات کی فوری فراہمی کے لئے شکایتی مراکز کو فعال کیا جائے۔