متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ ،افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ، شکایاتی مراکز فعال

کراچی (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں دوران برسات بروقت عوامی شکایات کے کے ازالے کے لئے شکایاتی مراکز کو فعال بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون کے ذریعے سیوریج فلو کو درست اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں

برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے موثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے رین ایمرجنسی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیاایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ متوقع برسات کے پیش نظر عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام دستیاب مشنری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے

اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز کو ہدایت کی کہ دوران برسات علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے شکایاتی مراکز کو مکمل فعال بنا یا جائے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ دوران برسات علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات مرکزی شکایات شاہ فیصل زون 99248647 ،کورنگی زون 99264419 اور لانڈھی زون 35035792 پر درج کرائیں جہاں موجود عملہ آپ کی شکایات بروقت حل کرایا گا۔

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi