لاہور (جیوڈیسک) ڈالر کی قدر میں اضافے اور کپاس کی مستحکم قیمت کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کا منافع بڑھ گیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کے منافع میں چالیس فیصد اضافہ ہوا۔ لسٹڈ کمپنیوں کا منافع اس عرصے میں نو ارب دس کروڑ روپے رہا۔
جولائی سے ستمبر تک شعبے کی برآمدات انیس فیصد اضافے سے تین سو اڑسٹھ ارب روپے رہی جو پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں تین سو سات ارب روپے پر موجود تھی۔