مہنگی بجلی، گیس کے باعث مکینیکل تندور اپنی افادیت کھو بیٹھے ہیں، جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں قائم مکینیکل تندور قومی خزانے پر بوجھ ہیں پچھلے چار سال سے ردزانہ کی بنیادوں پر پنجاب بھر کے 103 مکینیکل تندوروں پر سستا آٹا تو جاتا ہے۔

لیکن ان تندوروں پر حکومت کی طرف سے کروڑوں کی سسبڈی کے باوجود عوام کو مہنگی روٹی کی فراہم لمحہ فکریہ ہے کم وزن روٹی کی قیمت 4 کی بجائے 6 روپے اور نان کی قیمت 6 کی بجائے 8 روپے وصول کی جاتی ہے۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ ضلعی حکومت کی طرف سے روزانہ کی بنیادوں پر فی دستر خوان5 بیگ اور فی مکینیکل تندور 15 بیگ دیئے جا نے پر ماہانہ 38 لاکھ 62 ہزار روپے اور مکینیکل تندوروں کو 45 لاکھ روپے کا ماہانہ آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔

جبکہ اس کی آدھی قیمت پنجاب حکومت سسبڈی کے طور پر ادا کر رہی ہے۔لیکن اتنی خطیر رقم کے باوجود عوام کی اکثریت ان اقدامات کی افادیت سے محروم ہے جبکہ پنجاب بھر کی عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔

حکومت فی الفور ان مکینیکل تندوروں پر سبسڈی ختم کر ے اور یہ خطیر رقم پنجاب بھر میں آٹا کی سبسڈی کے طور پر استعمال کرکے آٹا کی قیمتیں کم کرکے کیونکہ 3 ماہ میں آٹا 7 روپے فی کلو مہنگا اور آٹے کا تھیلہ 630 سے 785 روپے تک پہنچ چکا ہے جوغریب اور سفید پوش عوام سے زیادتی ہے۔حکومت فی الفور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے اقدامات کرے۔