مہنگے فائر ٹینڈرز کی خریداری پر اعتراض، سیکریٹری بلدیات عہدے سے فارغ

Fire Tenders

Fire Tenders

کراچی (جیوڈیسک) مہنگے فائر ٹینڈرز کی خریداری پر اعتراض، سیکریٹری بلدیات کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ساڑھے 3 ارب کے فائر ٹینڈرز کی خریداری کے معاملے نے سیکریٹری بلدیات کا تبادلہ کرادیا۔

سیکریٹری بلدیات نے 180 فائر ٹینڈرز کی مہنگی قیمت پر اعتراض کیا تھا۔ محکمہ بلدیات کو ساڑھے 3 ارب کے 180 فائر ٹینڈرز کی خریداری کرنی ہے۔ مہنگی قیمت پر اعتراض اٹھانے پر سندھ کی اعلیٰ شخصیت ناراض ہو گئیں اور سیکریٹری کا تبادلہ کرادیا۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ شخصیت کے قریبی دوست مہنگے فائر ٹینڈرز خریدنا چاہتے ہیں۔