کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی کامن لےگ کے کنوینر شجاع الرحمن نے قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے غیر ضروری‘ غیر معیاری اور مہنگی اشیاءکی درآمد کی پابندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دی کامن لیگ ایسی قومی امپورٹ ایکسپورٹ پالیسی چاہتی ہے جس کے تحت قومی سطح پر تیار اشیاءکے استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ مہنگی‘ غیر معیاری و غیر ضروری اشیاءکی درآمدپر پابندی عائد کی جائے جبکہ قومی ضروریات سے کم پیدا ہونے والی اشیاءکی برآمد کی بھی حوصلہ شکنی بھی کی جانی چاہئے جبکہ قومی ضروریات سے کم پیداہونے والی اشیاء کی بیرون ملک اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کے ساتھ قومی ضروریات سے زائد پیدا ہونے والی اشیاء کی برآمد پر ریبیٹ کی شکل میں اس عمل کی حوصلہ افزائی بھی جائے تاکہ قومی صنعتیں میں پیداواری عمل تیز ہو اور عوام کے تمام طبقات کو روزگار ملنے کے ساتھ قومی اشیاء کے استعمال کا رجحان بھی فروغ پائے۔
شجاع الرحمن نے مزید کہا کہ غیر ضروری ومہنگی اشیاءکی امپورٹ قومی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی کا باعث بن کر ملک میں غربت و بیروزگاری کو فروغ دیتی ہے اسلئے کامن لیگ ملک و قوم کیلئے ضرر رساں اس عمل و رجحان کا خاتمہ چاہتی ہے کیونکہ یہی وہ عمل ہے جس کی وجہ سے نہ صرف قومی صنعتیں زبوں حالی سے دوچار ہیں بلکہ ملک کی تعلیم یافتہ ‘ ہنر مند اور جفاکش و محنتی افرادی قوت بھی بیروزگاری کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہے اور غربت و افلاس میں بھی روز افزوں اضافہ ہورہا ہے اسلئے قومی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ مہنگی و غیر ضروری اشیاءکی درآمد اور قومی ضرورت سے کم پیدا ہونے والی اشیاءکی برآمد کے رجحان کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور قومی اقتصادیات میں بہتری و معاشی استحکام کیلئے قومی پیداوار اور قومی صنعتوں میں تیار ہونے والی اشیاءکی خریدوفروخت اور استعامل کے رجحان کو فروغ دیا جائے جبکہ بر آمد شدہ اشیاءکے مینوفیکچرزر کو پاکستان میں کام کرنے کے مواقع کی فراہمی بھی کامن لیگ کی ترجیحات میں شامل ہے۔