ماسکو (جیوڈیسک) نیوٹن کے سر پر سیب گرا تو اس نے کششِ ثقل کا قانون پا لیا لیکن ان محترمہ نے تو فزکس کا تجربہ کرتے کرتے اپنا منہ ہی تُڑوا لیا۔
جی ہاں روس میں ہونے والی ایک کلاس کے دواران تجربہ کار استاد نے اپنے طالبعلموں کو تھیوری کے بجائے کچھ پریکٹکل کر کے سمجھانے کی ٹھانی۔
یہاں تک سب ٹھیک تھا لیکن ایک محترمہ کی ذرا سی بے پرواہی نے ایسا رنگ دکھایا کہ اپنا منہ بھی تڑوایا اور کلاس میں بھی خوب مذاق اڑوایا۔ سیانے اسی لئے کہتے ہیں کہ کوئی بھی کام کرتے وقت آنکھیں پوری طرح کھلی رکھنی چاہئیں ورنہ انجام کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔۔