لاہور (جیوڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوام عمران خان اور تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف جیسا جوش وخروش کسی اور جماعت میں نہیں دیکھا، تحر یک انصاف ایک صوبے نہیں پورے پاکستان کی جماعت ہے اور ہر صوبے میں ووٹ بینک ہے، پیپلزپارٹی والوں کو علی بابا اور چالیس چور کہنے والی نیک لوگوں کی ’’ (ن) لیگ‘‘نے سر کلر ڈیٹ بھی 580ار ب تک پہنچا دیا ہے، میاں محمود الر شید کی جانب سے اپنے عزاز میں دیئے جانیوالے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے یہاں پر لوگوں نے سیاست کو کاروبا ر میں تبدیل کر دیا ہے
مگر ایسا کر نیوالوں کانام لینے والا کوئی نہیں، دولت کی وجہ سے نام زندہ ہو تا تو آج صدام حسین ’حسنی مبارک اور معمر قذافی کا نام زندہ ہو تامگر ایسا نہیں ہے، دنیا اور تاریخ خدمت کر نیوالوں کو ہی یاد رکھتی ہے، انہوں نے کہا آزاد کشمیرمیں آئندہ انتخابات میں بھی تحر یک انصاف ہی کا میابی حاصل کریگی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ کی بدقسمتی ہے کہ وہ چوہدری سرور جیسے عوام دوست او ر خدمت کا جذبہ رکھنے والے شخص کے تجربات سے فائدہ حاصل کر نے میں ناکام رہی ہے اور تحریک انصاف کی خوش قسمتی ہے کہ چوہدری سرور ہماری پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جا ئیگا، پورے پنجاب میں کلین سویپ کر ینگے۔