کراچی کی خبریں 14/11/2016

JSMF Bhook Harrtaal

JSMF Bhook Harrtaal

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں صرف آج ہی نہیں بلکہ عرصہ دراز سے پاکستان کی سلامتی کی دشمن ہیں اور ابتدا ¿ سے ہی پاکستان کیخلاف سازشوں کے جال بنے جارہے ہیں مگر پاکستان کی سلامتی کو اس قدر بدترین خطرات اس سے پہلے کبھی لاحق نہیں تھے جتنے آج اسے درپیش ہیں ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے سانحہ شاہ نورانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کوئی بھی حصہ ‘ علاقہ اور خطہ دہشتگردی وبد امنی سے محفوظ نہیں ہے مگر بلوچستان میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہورہے ہیں اس دہشتگردی کے پیچھے یقینا بھارت اور دیگر پاکستان دشمن قوتیں پوشیدہ و کارفرما ہیں مگر اس دہشتگردی کی بنیادی وجہ وہ استحصال ہے جو بلوچستان کے عوام سے روا رکھا گیا اور اس سے وہ احساس محرومی پیدا ہوا جس کے باعث آج بلوچستان دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے منفی جذبات کا شکار ہے اسلئے ضروری ہے کرپشن پر قابوپانے کے ساتھ وطن عزیز کے ہر خطے ‘ ہر حصے اور پاکستان کے ہر شہری کو یکساں حقوق واختیارات دیئے جائیں اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیساتھ ہر صوبے ‘ شہر اور ضلع میں عوام کو یکساں سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ان کی زندگی کو آسان بنایا جائے تو دہشتگردی و عسکریت پسندی کی وجہ و بنیاد بننے والے استحصال واحساس محرومی کو ختم کرکے حب الوطنی کو فروغ دیا جاسکتا ہے مگر اس کیلئے لسانیت و صوبہ پرستی اور فرقہ و مفاد پرستی کو ختم کرنا ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے سندھ کے نئے گورنر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کیلئے شفا و صحتیابی اور درازی عمر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ طویل ترین مدت کے گورنر کا اعزازتو سندھ کے ماتھے پر جھومر کی طرح چمک رہا ہے مگر اللہ سے دعا ہے کہ وہ سندھ کو مختصر مدت کے گورنر کے اعزاز سے محفوط رکھے اور نئے مقرر کئے جانے والے گورنر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو شفا و صحتیابی اور طویل عمر عطا فرمائے کیونکہ سندھ کے عوام کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔ گجراتی سرکار نے کہا کہ سندھ کے عوام کو یقین ہے کہ گورنر نے جس طرح اپنے اضافی پروٹوکول کا خاتمہ کرکے سادگی کا اظہار کیا ہے اسی طرح گورنر سندھ سے کرپشن ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال ‘ اقربا پروری ‘ رشوت و سفارش ‘ دہشتگردی و بد امنی کا خاتمہ کرنے اور تمام سرکاری محکموں کو گھوسٹ ملازمین سے پاک کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔ گجراتی سرکار کا کہنا تھا کہجونا گڑھ ‘ کاٹھیاواڑ اور گجرات سے تعلق رکھنے والی میمن ‘ کچھی ‘ کاٹھیاواڑی ‘ گجراتی ‘ اسماعیلی ‘ بوہری ‘ ہندو ‘ پارسی ‘ سندھی ‘ بلوچ ‘ پٹھان ‘ شیدی و دیگر برادریوں کو قوی یقین ہے کہ گورنر سندھ گجراتی بولنے والی تمام محب وطن برادریوں کو ان کے تمام آئینی و قانونی حقوق دلانے اور ان کے مسائل حل کرانے کیلئے اہم کردار ادا کرنے کیساتھ مسئلہ جونا گڑھ کے حل کیلئے بھی کشمیر کی طرح آواز اٹھانے کیلئے وفاقی حکومت کو راضی کریں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہپاکستان میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے پاور ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن سسٹم اپ گریڈ کرنا ضروری ہے کیونکہ صرف پیداوار بڑھانے سے لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی اس لئے حکومت کو بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیلی نظام کی خامیوں کو دورکرنے کے لئے فوری طور پر جنگی بنیادوں پر کام کرنا چاہئے بصورت دیگر اگلے سال تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حکومتی دعوے اور وعدے کسی طور پورے نہیں ہوسکیں گے اور الیکشن مہم میں حکومت کو عوام کی طرف سے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا جو شاید 2018 ءکے الیکشن میں حکومت کی تبدیلی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی اورسولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین نے تحریک انصاف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی پاکستان کا ایک مخلص اور برادر اسلامی ملک ہے اور ترک صدر طیب اردگان کی عالم اسلام کیلئے خدمات مثالی ہیں اس لئے ایک ایسے موقع پر جب ترکی کے صدر طیب اردگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کا فیصلہ کسی طور مناسب و موزوں نہیں کیونکہ مذکورہ اجلاس سے ترک صدر طیب اردگان نے بھی خطاب کرنا ہے اور ترکی پاکستان کا دوست ملک ہے جبلہ طیب اردگان اپنی خدمات کے باعث عالم اسلام میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیںاسلئے ان کے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ اجلاس کا بائیکاٹ کسی طور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن میں شامل ویراول شیخ جماعت ،واڈلا سید جماعت ،ویراول کعبہ والیہ جماعت ، گیٹ بھگسرا سیل جماعت ،دی آل میمن جنرل جماعت ، جونا گڑھ پڈھیار جماعت ‘ آجک سید جماعت ‘جونا گڑھ سید جماعت‘ خلیفہ جماعت‘ویراول ترک جماعت‘پٹنی جماعت ‘ زہری جماعت ‘ مانگرول جماعت ‘ رند بلوچ جماعت ‘یوسفزئی خان جماعت‘اجمیری جماعت ‘اونا جماعت ‘ بانٹوا سید جماعت‘ میمن لاکھانی جماعت ‘ ونتھلی میمن جماعت‘گھانچی جماعت ‘ کتیانہ گھرانہ جماعت‘پاک سورٹھ ترک جماعت ‘کاٹھیاواڑی شیدی جماعت ‘سندھی سنگت جماعت‘ کاٹھیاواڑی سپاہی جماعت ‘اسماعیلیہ پیرائی جماعت ‘ کتیانہ میمن ایسوسی ایشن ‘قادری سید جماعت ‘قائم خانی جماعت ودیگر جماعتوں کے منتخب نمائندگان اور جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی دیگر برادریوں کے سربراہان و نمائندگان نے جونا گڑھ فیڈریشن کے اختیار و اقتدار پر آمرانہ طور پر قابض مفاد پرست ٹولے سے فیڈریشن کی بازیابی اور فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن پر قابض مفاد پرست ٹولہ ذاتی مفادات کیلئے جونا گڑھ کمیونٹی کے اجتماعی مفادات کو ہی زک نہیں پہنچارہا ہے بلکہ کمیونٹی کے مسائل میں اضافے کیساتھ اس کے مستقبل کیلئے خطرات بھی پیدا کررہا ہے مگر کمیونٹی میں انتشار پیدا کرنے والے اس ٹولے کیلئے نواب جہانگیر خانجی کا سرپرستانہ رویہ و حمایت کمیونٹی کیلئے باعث تشویش ہی نہیں بلکہ نواب جہانگیر خانجی کے کردار کیلئے شکوک و شبہات کا باعث اور ان کی تعظیم واحترام کیلئے بھی خطرناک ہے اسلئے نواب جہانگیر خانجی فیڈریشن پر قابض ٹولے کی حمایت کی بجائے فیڈریشن میں شامل جماعتوں اور جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی تمام برادریوں کے مطالبہ کے مطابق فوری طور پر فیڈریشن کے انتخابات کرائیں۔