لاہور(جیوڈیسک)لاہور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپیل کی ہے کہ دہشت گرد دھماکے نہ کریں، پارٹیوں کو انتخابی مہم چلانے دیں،لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان منافق آدمی ہیں۔
وہ اگر ثابت کردیں کہ میں یہودی لابی سے پیسے لیتا ہوں، سیاست چھوڑ دوں گا۔انہوں ایک مرتبہ پھر واضح طور کہا کہ وہ پیپلز پارٹی یا ن لیگ کے ساتھ انتخابات سے پہلے یا بعد میں اتحاد نہیں کرینگے۔چیئر مین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں۔