لاہور (جیوڈیسک) بلوچستان کےعلاقے حب میں شاہ نورانی کے مزار پر خود کش دھماکے کے بعد لاہور میں سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
سی سی پی او لاہورکیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس نےتمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام مزارات اور مذہبی مقامات کی سیکورٹی بڑھائی جائے اور مزارات پرآنےوالےہر شخص کی تلاشی لی جائے۔
سی سی پی او لاہور نےشہریوں سےبھی کہاہےکہ وہ اپنےارد گرد کےماحول پر کڑی نگاہ رکھیں اورکوئی مشکوک شخص یا لاوارث چیز دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع پولیس یا انتظامیہ کو دیں۔