دھماکے کے بعد وائٹ ہاوس کو بند کردیا گیا

White House

White House

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کی رہائش گاہ وائٹ ہاوس میں دھماکے نے سیکرٹ سروس کو ہلاکر رکھ دیا ہے جس کے بعد پورے علاقے کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق زوردار دھماکے کی آواز وائٹ ہاوس کے جنوبی لان کے قریب سنی گئی ہے جس کے بعد وائٹ ہاوس کو بند کردیا گیا اور دھماکے کی تفتیس شروع کردی گئی ہے۔

دھماکے کے وقت امریکی صدر براک اوباما اور ان کی فیملی وائٹ ہاوس میں موجود ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے تھے تاہم دھماکے کے وقت وہ جنوبی لان میں موجود نہیں تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ سیکرٹ سروس نے واقعہ کی فوری تفتیش شروع کردی ہے۔