سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں بی جے پی نے ہنگامہ آرائی کی۔ سامبا اور کٹھوعہ میں حملوں‘ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا پاکستان ملوث ہے اور اسے دہشت گرد ریاست قرار دینے کیلئے ایوان میں قرارداد لائی جائے۔
پی ڈی پی کی اتحادی حکومت میں شامل بی جے پی کے ارکان نے پاکستان کے خلاف نعرے لگائے۔ اس دوران ایم ایل اے رویندر رائنا نے مطالبہ کیا پاکستان کو دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پاس کی جائے اور اس سے مذاکرات ختم کئے جائیں۔
راجیو جسروتیا نے الزام لگایا پاکستان انٹیلی جنس ملوث ہے۔ ادھر کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی سعید نے بھی دھماکوں کی مذمت کی اور کہا یہ دھماکے پاکستان اور بھارت میں امن عمل متاثر کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔ پاکستان اگر مصالحت چاہتا ہے تو بھارت میں دہشت گردی روکے۔ مذمتی قرارداد مسترد ہونے پر نیشنل کانفرنس کے ارکان نے عمر عبداللہ کی سربراہی میں ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔