لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں ملوث سرفراز خان کو 52 سال قید اور تمام جائیداد کی ضبطگی کی سزا سنا دی۔ شاہدرہ کی لڑکیوں کنیز فاطمہ اور اقرا پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے دائر درخواست خارج کرکے آئندہ پیشی پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا گیا۔
مذکورہ مقدمہ غلام حسین وغیرہ کے خلاف درج ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد محمود رانجھانے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث سابق ایس پی سکیورٹی سلمان علی خان کی جانب سے دائر عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔