کراچی (پریس ریلیز) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر انتظام’’زمین ایکسپو کراچی ۲۰۲۰ ‘‘ کا آغاز یکم فروری کو ایکسپو سنٹر کراچی میں کیا جائے گا،جس میں پاکستان بھر سے 140 سے زائد ڈویلپرز اور بلڈرز اپنی پراپرٹیز کی نمائش کریں گے۔ نمائش کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پراپرٹی کی یہ نمائش ایکسپو سنٹر، یونیورسٹی روڈ کراچی کے ہال نمبر 4،5اور 6 میں منعقد کی جائےگی۔ نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی یکم فروری کو زمین ڈاٹ کام کے سی ای اوذیشان علی خان کے ہمراہ کریں گے۔
زمین ڈاٹ کام کی جانب سے یہ پاکستان بھر اور دبئی میں 19 ایکسپو منعقد کروائے جا چکے ہیں ، جن میں اب تک 1608 سے زائد نمائش کنندگان اپنی پراپرٹیز کی کامیاب نمائش کر چکے ہیں جبکہ ان ایکسپوز میں مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ اس سال 2020 کا آغاز ہم کراچی ایکسپو سے کر رہےہیں،جس سے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو فائدہ حاصل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشیں انڈسٹری کی ترقی کیلئے ضروری ہے اور زمین ڈاٹ کام شروع دن سے اسی عزم کے ساتھ میدان عمل میں سرگرم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل یہ ہماری کامیابی ہے کہ نہ صرف رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے نامور ادارے ہمارے ساتھ اس ایکسپو میں موجود ہیں بلکہ بہت سی کمپنیاں دوبارہ بھی شرکت کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایکسپو کی تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انشااللہ اس سال کا آغاز کامیاب ایکسپو سے ہوگا۔
جاری کردہ : زمین میڈیا (پرائیوٹ ) لمیٹڈ برائے رابطہ: سالار محمد سلیمان ، نظامت تعلقات عامہ، زمین ڈاٹ کام ، پاکستان 0300-8567531 0300-4777607 salaar@zameen.com