لاہور : زمین ڈاٹ کام کی جانب سے زمین ایکسپو لاہور 2018ء کا انعقاد 10 اور 11 فروری کو انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر لاہور کے ہال 1 اور 2 میں ہوا۔ اس ایکسپو کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق تھے۔ ایکسپو کے پہلے روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے ایکسپو کے دونوں روز مہمانان گرامی کا استقبال کیا اور اُن کو ایکسپو کا دورہ کرواتے ہوئے مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
زمین ایکسپو کے موقع پر ایکسپو سنٹر کے دونوں ہالز اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ شرکاء اور فیملیز سے دونوں دن ہی بھرے ہوئے تھے۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے 2014ء سے اب تک کا یہ چھٹا ایکسپو جبکہ مجموعی طور پر یہ تیرہواں کامیاب ایکسپو تھا۔ اب تک زمین ڈاٹ کام کے کراچی ، لاہور ، اسلام آباد، دبئی کے ایکسپو زمیں کل 6لاکھ75ہزار شرکاء 1120نمائش کنندگان کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے رئیل اسٹیٹ منصوبوں اور سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اگلی ایکسپو 3اور4مارچ کو اسلام آباد اور اُس کے بعد 14اور15ستمبر کو دبئی میں منعقد کی جائے گی۔
ایکسپو کے موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام پاکستان کی سب سے بڑی مارکیٹنگ کی کمپنی بن چکی ہے ۔ انہوں نے منتظمین کو مبارک باد دیتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے جس طرح سائنسی بنیادوں پر مارکیٹ ریسرچ اور مارکیٹنگ میں اپنا مقام حاصل کیا وہ قابل ستائش ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ زمین ایکسپو میں شرکت کرنے والے ہزاروں شرکاء زمین ڈاٹ کام پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ زمین ایکسپو کامیابی کی مثال ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ زمین ایکسپو نے مستقبل کا تعین کر دیا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پراپرٹی شو دبئی 2017ء کے باعث بھی ملک میں بین الاقوامی سرمایہ کاری ہوئی تھی ۔ اُن کا کہنا تھا پاک چائنہ اکنامک کاریڈور (سی پیک) کی وجہ سے پاکستان میں پلاٹس، گھر، اپارٹمنٹ اور دفاتر کی مانگ میں اضافہ ہوگااور زمین ڈاٹ کام اپنی خدمات سے اس ضمن میں بھی قابل دید کام کر رہی ہے ۔اُنہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستان کے مفاد میں تمام تر تعاون کی یقین دہانی بھی کی۔
زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہاکہ میں اپنے مہمانان کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنی شرکت سے اس ایونٹ کو رونق بخشی۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام اپنی سائنسی اور ڈیٹا پر مبنی اسمارٹ سروسز سے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی خدمات سر انجام دیتا رہے گا۔2018ء ہمارے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون و تعلق کا نیا سال ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین پراپرٹی ایکسپو سے زمین ایکسپو نام کی تبدیلی اس بات کی علامت ہے کہ زمین ڈاٹ کام کو بطور برانڈ عوامی پذیرائی ، اعتماد اور قوت حاصل ہے۔ آج زمین ڈاٹ کام رئیل اسٹیٹ سے متعلق تمام تر معاملات کا مترادف تصور کیا جاتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انشااللہ ء زمین ایکسپو اسلام آباد اور پاکستان پراپرٹی شو دبئی بھی فقید المثال کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔
زمین ایکسپو اسلام آباد 2018ء کا انعقاد 3اور4مارچ کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر ، اسلام آباد میں جبکہ پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد امسال 13 اور 14 مارچ کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر ، دبئی میں کیا جائے گا۔
زمین ڈاٹ کام کے بارے میں: زمین ڈاٹ کام پاکستان کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ پورٹل ہے جہاں8.5ملین لسٹنگز موجو دہیں جبکہ اس ویب سائٹ کو ماہانہ 4.7 ملین لوگ وزٹ کرتے ہیں۔اس ادارے کے ساتھ 12500 رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں بھی کام کر رہی ہیں۔پاکستان کا پہلا اور واحد پرائس انڈیکس بھی زمین ڈاٹ کام نے ہی قائم کیا ہے جس سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ مستفید ہو رہی ہے۔مزید معلومات کیلئے www.zameen.com کو وزٹ کیجئے۔ زمین ایکسپو کے بارے میں : زمین ایکسپو کا انعقاد 2014ء سے مستقل بنیادوں پر کیا جاتا ہے ۔یہ ایکسپو سالانہ بنیادوں پر لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں چوٹی کے نمائش کنندگان کے ساتھ بہترین مقامات پر منعقد کیا جاتا ہے ۔زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اب تک 13ایکسپو منعقد کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ سال ادارے کی جانب سے پہلا ”پاکستان پراپرٹی شو” اکتوبر 2017ء میں دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد کیا گیا تھا۔زمین ایکسپو بڑی تعداد میں عوام الناس کو متاثر کرتا ہے جس سے نہ صرف معاشی سرگرمی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ پاکستان رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو بھی فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔زمین ایکسپو 2018ء کا کیلنڈر درج ذیل ہے۔
زمین ایکسپو 2018ء ١۔ کراچی: 6اور7جنوری ، ایکسپو سنٹر ہال نمبر 4اور5، یونیورسٹی روڈ ، کراچی ٢۔ لاہور: 10اور11فروری، ہال نمبر 1اور2، انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر، جوہر ٹاؤن ،لاہور ٣۔ اسلام آباد: 3اور4مارچ،پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر، گارڈن ایونیو، اسلام آباد ٤۔ دبئی : پاکستان پراپرٹی ایکسپو برائے 2018ء منجانب زمین ایکسپو ، دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر، دبئی، متحدہ عرب امارات۔