اسلام آباد (پریس ریلیز) زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دو روزہ ’زمین ایکسپواسلام آباد 2018 ‘ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ دوروزہ نمائش پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں منعقد کی گئی تھی جس کا افتتاح وزیر مملکت اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین نعیم زمیندار نے 3مارچ کو کیا۔نمائش کے پہلے روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر محمد نوید نے بھی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ نمائش کے دوسرے روز سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے بھی زمین ایکسپو کا دورہ کیا۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین عارف جیوا نے بھی نمائش کے دوسرے روز زمین ایکسپو کا دورہ کیا۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔اس نمائش میں ستر سے زائد رئیل اسٹیٹ کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔
زمین ایکسپو آج پاکستان کی سب سے بڑی اور کامیاب رئیل اسٹیٹ نمائش کے حوالے سے بھی اپنی منفرد پہچان بنا چکی ہے ۔ کراچی ، لاہور، اسلام آباد اور دبئی میں اب تک 14نمائشوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے ۔اب تک اِن نمائشوں میں 7لاکھ20ہزارسے زائد شرکا شرکت کر چکے ہیں جبکہ 1180سے زائد رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے وابستگان یہاں اپنے پراجیکٹس کی نمائش کر چکے ہیں۔ زمین ایکسپو اسلام آباد2018ء اسلام آباد میں چوتھی نمائش تھی ۔نمائش کے دونوں دن ہزاروں کی تعداد میں فیملیز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
زمین ڈاٹ کا م کے سی ای او ذیشان علی خان نے معزز مہمانان کا زمین ایکسپو میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں مہمانوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اس نمائش میں شرکت کر کے نمائش کی اہمیت کو مزید بڑھا یا ہے ۔اُن کاکہنا تھا کہ آج زمین ایکسپو رئیل اسٹیٹ اینڈسٹری میں اعتبار و اعتماد کے حوالے سے برانڈ بن چکا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ زمین ایکسپو میں ہوم فنانس پارٹنر کا اضافہ ہونے سے مزید خاندانوں کو اپنے گھر کا خواب سچ کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ ہمارے برانڈ کی پالیسی میں ’پہلے پاکستان‘ شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو نئی جہتوں سے متعارف کروانے اور اوور سیز پاکستانیوں کی آسانی کیلئے ’’پاکستان پراپرٹی شو‘‘ کے نام سے ستمبر 2018ء میں ایک بڑی اور شاندار نمائش کا انعقاد دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں کریں گے ۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت اور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ نعیم زمیندار کا کہنا تھا کہ زمین ایکسپو کے انعقا د پر زمین ڈاٹ کام کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ زمین ایکسپو پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری لائی جا سکے ۔ اُن کا کہناتھاکہ 9ملین پاکستانی بیرون ممالک میں رہائش پذیر ہیں ،جن میں سے ایک ملین کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان واپس جا کر سرمایہ کاری کر سکیں،لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اُن کو مالیات کی آسانی کے ساتھ ساتھ آسان اقساط پراچھی پراپرٹیز پیش کی جائیں۔اُنہوں نے زمین ڈاٹ کام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر محمد نوید نے زمین ڈاٹ کام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ایکسپو سے پاکستان بھرکی پراپرٹی ایک ہی چھت نیچے جمع ہوئی ہے اور یہ پاکستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی خوش قسمتی ہے کہ اِن کے پاس زمین ڈاٹ کام جیسا ادارہ موجود ہے ۔اُنہوں نے زمین ڈاٹ کام کواسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تمام تر حمایت کا یقین دلایا۔
سابق وزیر اعظم پاکستان جناب راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میرے تجربے میں زمین ایکسپو پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد ایکسپو ہے ۔ ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ کی انڈسٹری بہت اہم ہوتی ہے ۔یہ نہ صرف خود میں بلکہ خود سے منسلک دیگر عصری صنعتوں میں بھی روزگار اور آمدنی کے مواقع پیدا کرتی ہے ۔اُنہوں نے زمین ڈاٹ کام کی انتظامیہ کو اس کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین عارف جیوانے بھی زمین ڈاٹ کام کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زمین ایکسپو سے مارکیٹ کے حوالے سے آگاہی پیدا ہورہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ صارف اور کاروبار میں سب سے بااعتماد پل کا کردار ادا کر رہی ہے ۔زمین ایکسپو میں شرکت سے فروخت کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔اُن کا کہناتھا کہ ہماری خواہش ہے کہ زمین ایکسپو لاہور ،کراچی ، اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پشاور میں بھی اپنی نمائش کاانعقاد کرے۔پاکستان پراپرٹی شو دبئی میں شرکت کے حوالے سے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’آباد‘ نے پاکستان پراپرٹی شو دبئی میں بھی شرکت کی تھی اور یہ انتہائی شاندار تجربہ ثابت ہوا تھا۔
زمین ایکسپو اسلام آباد کے اختتام کے بعد اب تمام نظریں پاکستان پراپرٹی شو 2018کی جانب ہیں۔ یہ زمین ایکسپو کا وہ عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں سے پاکستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو بین الاقوامی اسٹیج پر جانے میں معاونت ملتی ہے ۔دوسرا پاکستان پراپرٹی شو 14اور15ستمبر 2018ء کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی میں منعقد کیا جائے ۔
زمین ڈاٹ کام کے بارے میں: زمین ڈاٹ کام پاکستان کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ پورٹل ہے جہاں8.5ملین لسٹنگز موجو دہیں جبکہ اس ویب سائٹ کو ماہانہ 4.7 ملین لوگ وزٹ کرتے ہیں۔اس ادارے کے ساتھ 12500 رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں اور ایک ہزار سے زائد پراپرٹی ڈویلپرز بھی کام کر رہی ہیں۔پاکستان کا پہلا اور واحد پرائس انڈیکس بھی زمین ڈاٹ کام نے ہی قائم کیا ہے جس سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ مستفید ہو رہی ہے۔مزید معلومات کیلئے www.zameen.com کو وزٹ کیجئے۔
زمین ایکسپو کے بارے میں : زمین ایکسپو کا انعقاد 2014ء سے مستقل بنیادوں پر کیا جاتا ہے ۔یہ ایکسپو سالانہ بنیادوں پر لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں چوٹی کے نمائش کنندگان کے ساتھ بہترین مقامات پر منعقد کیا جاتا ہے ۔زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اب تک 14ایکسپو منعقد کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ سال ادارے کی جانب سے پہلا ’’پاکستان پراپرٹی شو‘‘ اکتوبر 2017ء میں دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد کیا گیا تھا۔زمین ایکسپو بڑی تعداد میں عوام الناس کو متاثر کرتا ہے جس سے نہ صرف معاشی سرگرمی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ پاکستان رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو بھی فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔زمین ایکسپو 2018ء کا کیلنڈر درج ذیل ہے ۔
زمین ایکسپو 2018ء ۱۔ کراچی: 6اور7جنوری ، ایکسپو سنٹر ہال نمبر 4اور5، یونیورسٹی روڈ ، کراچی ۲۔ لاہور: 10اور11فروری، ہال نمبر 1اور2، انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر، جوہر ٹاؤن ،لاہور ۳۔ اسلام آباد: 3اور4مارچ،پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر، گارڈن ایونیو، اسلام آباد ۴۔ دبئی : پاکستان پراپرٹی شو 2018ء 14،15 ستمبر 2018ءدبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر، دبئی، متحدہ عرب امارات۔