لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 118 کے 99 تھیلے برآمد کر کے پیش نہ کرنے پر ٹیرثری آفیسر کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ این اے 118 کے 99 تھیلے برآمد کر کے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے روبرو پیش نہیں کی جا سکے، لہذا مزید مہلت دی جائے۔ عدالت نے تھیلے برآمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
فاضل جج نے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ این اے 118 کے 99 تھیلے برآمد کر کے ہر صورت آئندہ سماعت پر پیش کیے جائیں جبکہ ٹیرثری آفیسر کو عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر گرفتار کیا جائے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔