ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کے 5 ٹھکانے تباہ کردئیے جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے چھپایا گیا گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی نشاندہی پر کامیاب کارروائی کر کے شرپسندوں کے 5 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔
شرپسندوں کے کیمپوں میں دہشت گردی کے لئے رکھا گیا گولہ بارود اور شرپسندوں کے زیر استعمال راشن اور دیگر سامان بھی مکمل تباہ ہوگیا جبکہ ٹوبہ نوحقانی کے پہاڑی نالے میں شرپسندوں کی جانب سے گیس پائپ لائنز کو اڑانے اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔
برآمد کئے گئے اسلحہ اور گولہ بارود میں 40 کلو بارودی مواد ، 2 تھری ناٹ تھری رائفلز ، دو روسی ساختہ ون او سیون میزائل کے راکٹ ، 3 واکی ٹاکی اور گولیاں شامل ہیں ۔