ایس ایچ او ٹیکسلا کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، ساڑھے آٹھ کلو چرس، ایک کلو ہیروئن برآمد

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ایس ایچ او ٹیکسلا کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، ساڑھے آٹھ کلو چرس، ایک کلو ہیروئن برآمد۔ بدنامہ زمانہ پانچ منشیات فروش گرفتار، ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل کی خصوصی ہدائت پر ایس ایچ او ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو نے ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں چھاپہ کے دوران پانچ منشیات فروش سعید عرف بھولا ولد محمد افضل ساکن موچی محلہ ٹیکسلا،جاوید ولداسلام سیدساکن احاطہ ٹیکسلا،محمد ولدحاجی عبدل ساکن احاطہ ٹیکسلا ،باگل ولدنامعلوم اور نامروزولد نامعلوم کو رنگ ہاتھوںپکڑ لیا، ملزمان کے قبضہ سے آٹھ کلو ایک سو بائیس گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، جبکہ ایک کلو دو سو تیس گرام ہیروئن برآمد کر لی،ادہر بتایا جاتا ہے کہ ایس ایچ او کی کامیاب حکمت عملی سے متعدد م مرتبہ منشیات فروش قانون کے کٹہرے میں آچکے ہیں۔

چھاپہ کے دوران ایس ایچ او دیگر پولیس ملازمان کو موقع سے بے خبر رکھتے ہیں ، جس سے چھاپہ کی خبر منشیات فروشوں تک نہیں پہنچ سکتی ، اور وہ بے غم ہو کر اپنے دھندہ میں مصروف رہتے ہیں،پولیس نے منشیات فروشوں کے خلافمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،عوامی حلقوں کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے جو کسی سیاسی دباو میں آئے بغیر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں،جبکہ مذکورہ جرائم پیشہ افراد کی سر پرستی کرنے والے سیاسی عناصر سخت پریشان نظر آرہے ہیں ،جن کی سیاست کا داورمدار ان جرایم پیشہ افراد کی سر گرمیوں سے وابستہ ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038