لاہور (جیوڈیسک)برآمدکنندگان نے کہا ہے کہ برآمدی شعبے پر لگایا گیا دو فیصد ٹیکس کسی صورت میں قابل قبول نہیں اور اس کاروبار دشمن ٹیکس کو فوری طور پر واپس لیا جانا چائیے۔
لاہور چیمبر کے صدر فاروق افتخار کے مطابق پالیسی ساز کاروباری طبقے کو اہمیت نہیں دیتے ہیں اور برآمدی شعبے پر عائد یہ ٹیکس جلتی پر تیل کا کام کرئے گا ۔ تاجر برادری کے مطابق صنعتیں تونائی بحران اور امن وامان کی خراب صورت حال کے باعث پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔