اسلام آباد (جیوڈیسک) برآمدات سے منسلک صنعتی یونٹ کے لیے گیس کی فراہمی 21 فروری سے 6مارچ تک بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی برآمدات سے منسلک صنعتی یونٹ کے لیے گیس 21 فروری سے کھول دے، گیس کی فراہمی 6 مارچ تک جاری رہے گی اور اس کا اطلاق برآمدات سے منسلک تمام صنعتی یونٹس پر ہو گا، جن میں ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، طبی آلات اور کھیلوں کا برآمدی سامان بنانے والے یونٹ بھی شامل ہیں۔