بنگہ دیش کے زرمبادلہ کے زخائر 22.30ارب ڈالر تک پہنچ گئے

Dollars

Dollars

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 22.30 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سینٹرل بینک کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ دسمبر کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22.30 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے

جو کہ پیوستہ سال کے مقابلے میں 23.05 فیصد زیادہ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں۔ نومبر میں بنگلہ یش کی برآمدات میں 9.27 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ برآمدات گارمنٹس کے شعبے میں ہوئیں۔