برآمدات بڑھانے کیلئے 8 تیز رفتار بحری جہاز متعارف کرانیکا فیصلہ

Ships

Ships

لاہور (جیوڈیسک) حکومت کا برآمدات بڑھانے کے لیے آٹھ تیز رفتار بحری جہاز متعارف کرانے کا فیصلہ۔ برآمدات بڑھانے کا منصوبہ نجی کمپنیوں کے اشتراک سے شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تیز رفتار بحری جہاز متعارف کرانے کے لئے وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے جہاز ساز کمپنیوں سے رابطے شروع کر دئیے اور اس حوالے سے چین ، ترکی ، یونان اور بیلجیم کی کمینیوں سے پیشکشیں بھی طلب کر لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازوں میں گوشت، سبزیاں اور پھل نو روز تک محفوظ رکھنے کی گنجائش بھی ہو گی اور یہ جہاز گیارہ گھنٹے میں خلیجی ریاستوں تک پہنچ سکیں گے۔ اس سے قبل بحری جہاز دو سے تین روز میں پاکستان برآمدات خلیجی ریاستوں میں پہنچاتے ہیں۔