برآمدات میں اضافے کیلئے جامع پالیسی تشکیل دی ہے: خرم دستگیر

Khurram Dastgir

Khurram Dastgir

گوجرانوالا (جیوڈیسک) وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے جامع پالیسی تشکیل دی ہے۔

گوجرانوالہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتوں خصوصاً ٹیکسٹائل کے شعبے کو بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے پرتوجہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

جو غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔