لاہور (مجیب الحسن) پیپلز پارٹی امریکہ کے ایڈیشنل سیکٹری مجیب الحسن کا سینئر رپورٹر اسد ساہی کی اچانک وفات پر پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر شفقت تنویر، چیف آرگنائزر، نائب صدر لطیف ڈالمیا، کوآرڈینیٹر ظفر چھٹہ، فریدہ خان سمیت دیگر ساتھیوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
پیپلز پارٹی امریکہ کے ایڈشنل سیکٹری انفارمیشن مجیب الحسن جو پاکستان کے دورہ پر گئے ہوئے ہیں اسد ساہی کے رسم قل پر شرکت کرکے پیپلز پارٹی امریکہ کی طرف سے اظہار تعزیت کا پیغام ریکارڈ کرایا۔
انہوں نے کہا پیپلز پارٹی امریکہ کے تمام ساتھی انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں مجیب الحسن نے تمام پاکستانیوں سے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اپیل کی۔