ایکسپریس نیوز کے دفاتر پر حملہ کیخلاف تلہ گنگ کے صحافی سراپا احتجاج بن گئے
Posted on December 4, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ایکسپریس نیوز کے دفاتر پر حملہ کیخلاف تلہ گنگ کے صحافی سراپا احتجاج بن گئے، ملزمان کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ایکسپریس نیوز کے دفاتر پر حملہ کے خلاف الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن تلہ گنگ اور پریس کلب تلہ گنگ کے زیر اہتمام مشترکہ احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی جی پی او چوک سے شروع ہو کر پریس کلب تلہ گنگ جا کر پر امن اختتام پذیر ہوئی جہاں سرپرست اعلیٰ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سید ارشاد حسین شاہ کا ظمی اور صدر پریس کلب تلہ گنگ چودھری غلام ربانی ،صدر الیکٹر انک میڈیا ایسوسی ایشن و نمائندہ ایکسپریس نیوز امتیاز اقبال ملک ،جنرل سیکرٹری پریس کلب قاضی عبدالقادر ،ممبر پریس کلب شفاعت ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت پر کوئی قد غن قبول نہیں کرینگے۔
آزادی کسی دی ہوئی نہیں ہے بلکہ صحافیوں نے اپنی بے پناہ قربانیوں سے آزادی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایکسپریس نیوز کے دفاتر پر حملہ کے مرتکب ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ وسیع کیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com