24 سالہ نوجوان پراسرارطور پر جاں بحق

Dead Body

Dead Body

راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ چونترہ کے علاقے میانہ موڑا میں 24 سالہ نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا، حساس ادارے کے ریٹائرڈ اہلکار طاہر نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکا بیٹا محمد اخلاق رات کو اپنے کمرے میں سویا، صبح جب دیکھا تو وہ کمرے میں موجود نہ تھا جس پر اسکی تلاش شروع کی گئی تو اسکی نعش کھیتوں سے برآمد ہوئی

پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر اسکا پوسٹمارٹم کروالیا ہے، ڈاکٹروں کی ابتدائی رائے ہے کہ جسم پر زخم کا کوئی نشان ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کے اہل خانہ نے کسی پر شک کا بھی اظہار نہیں کیا اور نہ ہی انکی کسی سے کوئی دشمنی تھی۔