مریدکے (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اور انقلاب لانے کیلئے پوری طرح تیار ہو چکی ہے۔
مریدکے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کی بنیاد پر قائم موجودہ حکومت عوامی زور کے آگے زیادہ دیر تک نہیں ٹھہر سکتی۔ ملک میں عام انتخابات جلد ہوں گے۔ بعد ازاں انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونیوالے محمد گلفام وغیرہ کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کو گھر بنا کر دینے کا اعلان کیا۔