ریلوے انتظامیہ کی غفلت ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم

Railway

Railway

لاہور (جیوڈیسک) ریلوے انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث ٹرینوں کی آمدروفت کا شیڈول گزشتہ روز بھی درہم برہم رہا ۔گزشتہ روز مین اور برانچ لائن پر چلنے والی ٹرینیں ایک سے پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

عوام ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے، علامہ ا قبال ڈیڑھ گھنٹے، جعفر ایکسپریس دو گھنٹے، تیز گام چار گھنٹے جبکہ کراچی ایکسپریس پونے چار گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔